لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) تحصیل باقرانی کے گاؤں وڈو واہن میں کرامت علی، محمد حنیف، دھامراہ کے گاؤں دائی جی وانڈ میں شہزادو اور ان کا بیٹا سجاد علی شیخ، باقرانی تحصیل کے گاؤں زردار گل محمد بروہی میں اسلم بروہی، غلام فرید بروہی اور بلاول بروہی زرعی زمینوں میں کیڑے مار ادویات کے اسپرے کے دوران بیہوش ہوگئے جنہیں لواحقین نے بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں علاج فراہم کرکے ہوش میں لایا گیا، بیہوش ہونے والے افراد کے لواحقین کے مطابق وہ دھان کی فصل کو کیڑوں سے بچاؤ کے لیے اسپرے کررہے تھے کہ اچانک زرعی زمین میں بے ہوش ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔