لاہور ہائیکورٹ :شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

172

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر آج سماعت کرے گا ،شہباز شریف جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ کی عدالت میں پیش ہونگے ، شہباز شریف نے چیئرمین نیب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا ہے۔