واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ایران کی جانب سےکسی بھی قسم کاحملہ اور کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کیا جائے گا’۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نےکہا کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے کوئی حملہ یا قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جنہیں حملے کی منصوبہ بندی اور فوجیوں کے قتل کی بناپر مارا گیاتھا۔
According to press reports, Iran may be planning an assassination, or other attack, against the United States in retaliation for the killing of terrorist leader Soleimani, which was carried out for his planning a future attack, murdering U.S. Troops, and the death & suffering…
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 15, 2020
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پر ایران کا کسی بھی شکل میں حملہ برادشت نہیں کرےگا اور کسی بھی حملے کی صورت میں ایران کو ہزار گنا شدید حملہ برداشت کرنا پڑےگا۔
واضح رہے کہ امریکا کے ایک جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لیے جنوبی افریقہ میں امریکی سفیر کو قتل کرنا چاہتا ہے تاہم ایران نے امریکی جریدے کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد میں روان سال جنوری میں ڈورن حملے کے ذریعے قتل کیا تھا جس پر ایران نے امریکا کو دھمکی دی تھی کہ وہ اپنے جنرل کی موت کا بدلہ لیں گے۔