کراچی: کراچی سوک سینٹر میں کے ڈی اےلینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کمرے میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم سپرٹنڈنٹ حفیظ الحسن نے اسسٹنٹ وسیم عثمانی کے کمرے میں گھس کر سب کو باہر نکالا، کچھ لوگ باہر نکل گئے لیکن کچھ اندر ہی موجود تھے ملزم حفیظ نے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وسیم عثمانی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم زخمی حالت میں اسپتال میں دم توڑگئے۔
فائرنگ کا واقعہ ہونے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی ، فائرنگ میں استعمال کیا جانے والا پستول برآمد کرلیا ہے، افسران کے درمیان تنازع کے باعث واقعہ پیش آیا۔
خیال رہے کہ اسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی گلستان جوہر اور کمپنی سائٹس پر تعینات تھے،