حمزہ شہباز کی بیماری پر ن لیگ سیاست نہ کرے،فیاض چوہان

257

لاہور (آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی بیماری پر ن لیگ سیاست نہ کرے، حمزہ کے علاج کے لیے 3 رکنی میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا، ان کا علاج سرکاری اسپتال میں ہوگا۔اپنے بیان میں ا نہوں نے کہا کہ اعلیٰ پائے کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز حمزہ شہباز کا مکمل طبی معائنہ کریں گے، اس کے بعد حمزہ شہباز کو کسی سرکاری اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
کیا جائے گا، (ن) لیگ کا حمزہ شہباز کو اتفاق اسپتال یا رائیونڈ محل شفٹ کرنے کا مطالبہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، حمزہ شہباز کو مکمل نگہداشت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات آخر لب پر آ ہی گئی، مولانا کہتے ہیں اے پی سی طے کرے سارا حلوہ حکومت کھائے گی یا ہمیں حصہ دیا جائے گا، مولانا کی منفی سوچ اور فکر قوم کے سامنے آشکار ہو گئی، مولانا قوم کی دولت اور ملکی خزانے کو ہمیشہ حلوہ سمجھتے رہے ہیں، حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کے مصداق آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عشروں ملک کو لوٹا۔ہم امین ہیں خیانت نہیں کریں گے۔