سکھر(نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر نے الخدمت فائونڈیشن سکھر کے تعاون سے سکھر بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچائوکے لیے اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔ اس مہم کے تحت سکھر کے تعلیمی اداروں میں سینیٹائزیشن اورفیومیگیشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔سکھر جمعیت کی اس مہم میں تعلیمی اداروں کے نوجوان بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور والدین کی جانب سے بھرپور سراہا جارہا ہے۔ سکھر جمعیت کے ناظم منیب شیخ نے اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سکھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے آگاہی اور بچائو کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔اس مہم میں ڈاکٹرز اور الخدمت فائونڈیشن کی خدمات سے خصوصی استفادہ کیا جائے گا۔