عدالت عظمیٰ نے سندھ ریزرو پولیس میں بھرتیوں سے متعلق کیس نمٹا دیا

126

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے نیب کو سندھ ریزرو پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ملزم ایس پی غلام نبی کیریو کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے صرف چھوٹے افسران کو جبری ریٹائرڈ کیا ،لگتا ہے غیر قانونی بھرتیوں کو حکومتی آشیر باد حاصل تھی،ملوث افسران کیخلاف کارروائی بھی سیاسی اسٹنٹ ہی لگتی ہے۔