لاہور(جسارت نیوز)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر چوہدری محمود حسین کمبوہ فاونڈیشن کے زیراہتمام چوہدری شاہد محمود کمبوہ کی رہائش گاہ پرتقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق صدر پی ایچ ایف اختر رسول چوہدری مہمان خصوصی تھے۔ چوہدری شاہد محمود اور چوہدری اظہر محمود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں جنگ ستمبر میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چوہدری شاہد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دین اسلام کے نام پر بنا ہے۔ جنگ ستمبر میں پاک فوج نے بہادری کی جوداستان رقم کی اس مثال نہیں ملتی۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرناہے۔اختر رسول چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے۔ پاک فوج نے جنگ ستمبر میں کئی گنابڑے دشمن کو شکست دے کر ثابت کیا کہ جذبہ سچا ہوتو کوئی منزل مشکل نہیں ہوتی۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ہر کسی کو اپنے اپنے شعبے میں محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان اللہ اور اس کے رسول کے نام پر بنا ہے اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ تقریب میں چوہدری عامر ضمیر کمبوہ (انسپکٹر آف ایکسائز ) ، چودھری نبیل کمبوہ، چودھری. خالد بشیر کمبوہ (جوائنٹ ڈائریکٹر پاکستان ریلوے)، کرنل طاہر نواز، چوہدری یونس ، چودھری. تنویر کمبوہ (ہیلتھ گارڈ کمپنی) ، عبدلوحید کمبوہ ، مبین کمبوہ، چوہدری محمد جمیل ماناوالہ ، ملک احسان اللہ، ملک حبیب، عثمان زاہد کمبوہ ،سابق یوسی چیئرمین علی انیس،پروفیسر منیر (اے آئی یو)، اعجاز محمود، بابر حبیب، عارف رحمان نمبردار، ڈاکٹر جاوید اشرف کمبوہ ، حافظ محمود احمد کمبوہ پاکستان بوک سنٹر،بابر پاشا کمبوہ (ہاکی اسٹیڈیم) ، عمر خالد کمبوہ، محمد ارسلان حسنات، محمد عثمان حسنات ، محمد نعمان حسنات اور دیگر سماجی و سیاسی افراد نے تقریب میں شرکت کی۔