کراچی (پ ر)مرکز قومی زبان پاکستان کے رابطہ سیکرٹری کلیم علی خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اگر پاکستان کے لیے کچھ کرسکتے ہیں تو نفاذ اردو کے 8ستمبر 2015 کے فیصلے پر عمل درآمد کروائیں اور تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوائیں۔مرکز قومی زبان صوبہ سندھ کے معتمد عام جاوید حسین لاشاری نے کہا کہ ہم صوبے بھر میں جلد دستخطی مہم شروع کرکے قوم کو ایک نکتے پر جمع کرکے حکمرانوں کو نفاذ اردو کے لیے مجبور کر دیں گے۔