پشاور(جسارت نیوز )وادی چترال کی خوبصورت وادی بروغل کا تاریخی فیسٹیول چترال اپر میں آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال اپر شاہ سعود نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، پاک فوج، چترال اسکائوٹس، ضلعی انتظامیہ چترال سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، میراتھن ریس، رسہ کشی جیسے کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چترال اپر شاہ سعود نے کہاکہ راستے تمام کھل چکے ہیں سیاح کثیر تعداد میں وادی بروغل پہنچ چکے ہیں۔ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ بہترین تفریح بھی فراہم کریں۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال اپر کے زیراہتمام وادی اپر چترال کی خوبصورت وادی بروغل میں شروع ہونے والے فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج منعقد ہو گی۔