بلوچستان کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ اسد عمر

215

کوئٹہ(آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے کے پسماندہ علاقوں کی خوشحالی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ڈپٹی اسپیکر قو می اسمبلی قاسم سوری، چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر کام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فنڈز سے متعلق ایک موثر میکنزم تیار کیا ہے، حکومتی فنڈز کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھر استعمال میں لا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھی کینال کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہ صوبائی دارالحکومت میں ایک بڑا تفریحی پبلک پارک بنائے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے زمین صوبائی حکومت فراہم کرے گی جس کا فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔