کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدرو رکن سندھ اسمبلی خر م شیر زمان کا لیاری میں بلڈنگ گرنے کی جگہ کا دورہ کیا۔خرم شیر زمان کا واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پہلے مہینے میں ایک بلڈنگ گرتی تھی۔اب ہفتے میں دو بلڈنگ گرتی ہیں۔سندھ بلدنگ کے ڈائریکٹر ریٹائر ہوتے ہی یہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔یہ لوگ صرف نوٹ بنانے میں مصروف ہیں۔ہر فلور کے لیے لاکھوں روپے لیے جاتے ہیں۔جس دور میں بلڈنگ بنی اس ڈائریکٹر کو گرفتار کیا جائے۔لوگ مررہے ہیں سندھ حکومت سو رہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ فوری استعفا دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ ایس بی سی اے کے خلاف سخت نوٹس لیں،سندھ حکومت ان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی۔اپنے بچوں کے لیے انہوں نے بنگلے بنا لیے ہیں لیکن یہاں رہنے والے غریب مر جاتے ہیں۔اس نالائق سندھ حکومت نے ہر طرف تباہی کردی ہے۔لیاری کوئلہ گودام کے قریب عمارت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔واقعے میں زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔غفلت برتنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔