بدین: بارش متاثرین انتظار کرتے رہے ،بلاول زرداری نہ پہنچے

163

بدین(رپورٹ محمد علی بلیدی) بدین بلاول بھٹو زرداری کی ٹنڈو باگو آمد کہ موقع پر ہنگامی طور پر بنایا گئے عارضی خیمہ بستی میں مہمان بھوکے پیاسے بارش متاثرین دن بھر بلاول کا انتظار کرتے رہے مگر بلاول نہ پہنچے۔ بلاول کی آمد اور دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر تیارکیے گئے خیمہ بستی میں انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے خیموںمیںمتاثرین سارا دن بھوک اور پیاس سے نڈھال ہو گئے ۔بلاول زرداری ٹنڈوباگو تو آئے پر متاثرین کی خیمہ بستی نہ پہنچے
اور نہ ہی متاثرین سے ملاقات کی۔ کیمپ میں بیٹھے لوگوں کو بلاول کے آنے سے پہلے 3بجے تیار کھانے کی 4دیگیں دی گئی تو بھوک اور پیاس سے نڈھال متاثرین کھانے پر ٹوٹ پڑے اور بدنظمی پیدا ہو گئی۔ بارش متاثرین کو تیار کھانا فراہم کرنے کے لیے آنے والی گاڑی کا ڈرائیور دیگیں سڑک پرچھوڑ کر فرار ہوگیا ۔چیئرمین پیپلزپارٹی تودورے پر نہ پہنچے انتظامیہ نے خود ہی 275عارضی خیموں میں مقیم سیکڑوںمتاثرین میں 150راشن کے تھیلے تقسیم کیے جس پر بھی ہنگامہ آرائی اور بدنظمی پھیل گئی۔