کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز نے کھلے سمندرمیں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الا نیس نامی مشکوک کشتی کوچیک کیا۔دوران چیکنگ کشتی سے 7500لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جو کہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان لایا جا رہا تھا ۔ترجمان میری ٹائم ایجنسی کاکہنا ہے کہ گرفتاراسمگلروں ڈیزل بھری کشتی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ۔