موٹر وے زیادتی کے واقعے پر وزیراعظم استفا دیں، جاوید ہاشمی

216

ملتان (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سابق رہنماء سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ موٹر وے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ خدا کی بستی میں درندوں نے انسانیت کو بھی شرمندہ کردیا، موٹروے واقعے پر دل بہت پریشان ہوا، اب ان درندوں کو نشان عبرت بنانا ریاست کی ذمے داری ہے، ہمیں اس خاتون کیلیے انصاف چاہیے۔