وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم کا گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ جام کمال نے استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں، وزیراعظم گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور ارکان اسمبلی کی ملاقات شیڈول ہے اور وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
وزیراعظم آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور جاری امدادی کاموں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیر اعظم کے ہمراہ اس دورے میں چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل، سینٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر اسد عمر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری شامل ہیں۔