راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرکمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکینزی نے آرمی چیف سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی ، خطے کی جیو اسٹرٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
General Kenneth F. McKenzie Jr, Commander US CENTCOM, called on Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa. Geo-strategic environment, regional security, Pak – US military cooperation including #Afghanistan Peace Process and #Kashmir situation discussed. pic.twitter.com/BWrhxtJs7B
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 11, 2020