دادو، معذور شخص کی شکایت پر ایس ایس پی کا نوٹس

353

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کی مثال ایس ایس پی دادو نے دے دی، معذور شخص شکایت لے آیا تو ایس ایس پی دفتر سے نکل آئے، معذور شخص سے ملے اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی دادو کے اس مثبت کردار کو خوب پذیرائی ملی۔ دادو میں انسانیت کی محبت اور خدمت کا جذبہ رکھنے کی مثال ایس ایس پی دادو نے دے دی، ایس ایس پی آفس دادو میں معذور شخص ملوک جمالی اپنے مسئلے کے حل کے لیے پہنچا تو معذور شخص معذروی کے باعث ایس ایس پی کے چیمبر تک پہنچے سے قاصر تھا، اطلاع ایس ایس پی کو دی گئی تو ایس ایس پی اپنے چیمبر سے نکل کر معذور شخص ملوک جمالی کی شکایت سنی اور مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، اسٹاف کو موقع پر ہدایت جاری کردیں۔ ایس ایس پی دادو کے مثبت کردار پر سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی ہے۔ سوشل میڈیا پر علی بخش نے کہا کہ اگر ایس ایس پی اچھا کام کریں گے تو بدامنی پر قابو ہوگا اگر حکم چلائیں گے تو امن نہیں ہوگا۔ صابر حسین نے کہا کہ ایسے بہادر انسان سیکڑوں میں ایک ہوتے ہیں۔