طاقت کا استعمال کرنیوالوں کو جواب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

177

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کی صاحبزادی جویریہ کی احتساب عدالت پیشی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ایک ٹھیلے کی کرپشن نہیں کی۔ قوم کی سالہا سال خدمت کرنے والوں کی بیٹیوں کو بھی عدالتوں میں پیش ہونا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔