کوئٹہ (آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیںگے۔ دورے کے موقع پر وہ گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزرا سے ملاقات اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں، ہائوسنگ اسکیم کے منصوبوں اور بلوچستان میں کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال اور امن وامان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔