ٹھٹھہ، گھوڑا باڑی کے کئی گائوں میں پانی کی نکاسی نہ ہوسکی

449

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) گھوڑا باڑی تعلقہ کے کئی گائوں میں برساتی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، گائوں کے لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ گھوڑا باڑی تعلقہ کے گائوں محمد قاسم ملاح، گائوں پھل سسیو۔ گائوں ابراہیم ھوڑائی، گائوں محمد ھوڑائی ملاح، گائوں عثمان ملاح کے رہائشیوں محمد بنڑ ملاح، آچار، عبداللہ، رسول بخش ھوڑائی، شفیع محمد ملاح، محرم دل اور دیگر نے مکلی میں احتجاجی مظاہرے کے دوران کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی برساتوں سے ہمارے گائوں کو بہت نقصان ہوا ہے، کافی گھر بہہ گئے اور پانی ابھی تک گھٹنوں گھٹنوں گھروں میں کھڑا ہے، تمام راستے بند ہوگئے ہیں مگر ابھی تک نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سندھ سے ہمارا روزگار وابستہ ہے مگر وہاں بااثر مافیا نے بڑے بڑے جال لگا دیے ہیں، جس سے مچھلی کی نسل کشی ہورہی ہے جبکہ سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے کچے کے علاقوں کے رہاشی سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے گائوں سے برساتی پانی نکالا جائے، مچھلی کی نسل کشی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اس موقع پر سندھ ملاح فورم کے سینئر نائب صدر ڈاڈا آدم گندرو، محمد ایوب ملاح، ارباب کھمن سموں پھل گندرو اور دیگر موجود تھے۔