ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ میں پولیس اہلکار نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ 20 گھنٹے تک نیوی کی ریسکو کی ٹیموں کی دریائے سندھ میں تلاش جاری، تا حال لاش نہ مل سکی۔ بدھ اور منگل کی شب فقیر گوٹھ کے رہائشی پولیس اہلکار اکبر جاکھرو نے گھریلو تنازع کی وجہ سے دولھ دریا خان پل پر کھڑے ہوکر چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے کے بعد نیوی کی ریسکو کی ٹیموں اور مقامی غوطہ خوروں نے رات بھر اور دوسرے روز شام تک لاش کی تلاش جاری رکھی، 20 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاش نہ مل سکی۔ واقعے کے بعد نوجوان کے ورثا غم سے نڈھال ہیں۔