ڈی ایچ اے کے مکینوں کیخلاف مقدمہ عدالت عالیہ میں چیلنج

160

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں بارش کی تباہ کاریوں سے متعلق احتجاج کرنیوالے ڈی ایچ اے کے مکینوں نے مقدمے کو چیلنج کردیا، عدالت نے پولیس کو نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی سے روکتے ہوئے تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ،عدالت نے فریقین کو 24 ستمبر تک تفصیلی جواب دینے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ حالیہ بارش سے ڈی ایچ اے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کئی دنوں تک پانی موجود رہا، قیمتی سامان بھی پانی کی نذر ہوگیا ،ڈی ایچ اے کی بد انتظامی کیخلاف مکینوں نے پرامن احتجاج کیا ، سی بی سی انتظامیہ نے مذاکرات کیے اور مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ،احتجاج کے 60 گھنٹے بعد پتا چلا مقدمہ درج کرلیا گیا ، اندراج مقدمہ انتقامی کارروائی اور خلاف قانون ہے ،احتجاج ہر شہری کو پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے ،ڈی ایچ اے کے مکینوں کے آئینی و قانونی حقوق سلب کیے گئے ۔