عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا اور سرخرو ہوا‘ آصف زرداری

184

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا اور سرخروہوا‘ نواز شریف اپنے معالات کے خود ذمے دار ہیں‘ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ بدھ کو فردِ جرم عاید ہونے کے بعد سابق صدر جب کمرہ عدالت سے باہر آئے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ پر فردِ جرم عایدکی گئی اور نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا، آپ کیا کہتے ہیں؟۔ زرداری نے جواب دیا کہ میں نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے‘ ہر بار سرخرو ہوا ہوں‘ اس مرتبہ بھی سرخرو ہوں گا۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ نواز شریف اشتہاری ہو گئے‘ اس بارے میں کیا کہیں گے؟۔ زرداری نے کہا کہ نواز شریف خود ذمے دار ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ آپ کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے‘ کیا آپ نے انہیں معاف کر دیا؟ آصف زرداری نے جواب دیا کہ سیاست میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔