ترکش ایئر اسپیس انڈسٹریز نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا بجٹ دگنا کر دیا

748

انقرہ:دفاعی آلات اور ساز و سامان تیار کرنے والی ترکی کے سرکاری ادارے ٹرکش ایئر سپیس انڈسٹریز نے اپنا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا بجٹ بڑھا کر تین ارب ٹرکش لیرا کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2018 میں کمپنی کا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بجٹ ڈیڑھ ارب ٹرکش لیرا تھا، حالیہ کچھ عرصے میں کمپنی نے جدید ڈرون طیارے تیار کئے ہیں،اس کے ساتھ کمپنی فضائی دفاعی نظام بھی بہتر بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔

ترکی دفاعی ساز و سامان کی تیاری میں خود کفالت حاصل کرنا چاہتا ہے، ترکی کی دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی 7 کمپنیوں کو حال ہی میں دنیا کی ٹاپ 100 کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے،صدر رجب طیب ایردگان نے دفاعی صنعت کو خصوصی اہمیت دی ہے۔

خیال رہے کہ رجب طیب اردگا کے اقتدار میں آنے سے پہلے ترک دفاعی صنعت صرف 60فیصد پروگرام پر کام کر رہی تھی، لیکن اب یہ صنعت ملکی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے 700 مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔