بلاول نے کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کا نوٹس لے لیا

197

کراچی (آن لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں 5 برس کی بچی سے زیادتی اور پھر اس معصوم کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے، پھول جیسی ننھی بچی پر زیادتی کے بعد تشدد اور اسے جلادینا دل دہلادینے والا سانحہ ہے، سندھ پولیس مجرم تک پہنچے اور
اسے کیفرکردار تک پہنچائے، چیئرمین بلاول زرداری نے کمسن بچی سے زیادتی کی تفتیش کے معاملے میں سندھ پولیس کو فوری نتائج دینے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہاکہ بچی سے زیادتی اور قتل کے معاملے میں تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے،سندھ حکومت کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے رہائشی اس متاثرہ خاندان کی ہرممکن دادرسی کرے۔