نوابشاہ، چاربچوں کی ماں نے  گلے میں پھندا ڈال خودکشی کرلی

160

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) گائوں سوائی راہو میں چار بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، خاتون کی لاش قاضی احمد اسپتال منتقل کی گئی۔ بتایا جاتا ہے گھر میں کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی، بھائی لیاقت خاصخیلی نے بتایا کہ وہ گھر سے چائے پی کرکام پر آیا تھا تو فون پر خودکشی کی اطلاع ملی، ہماری کسی سے کوئی خاندانی رنجش بھی نہیں ہے۔