ایرانی تنصیب میں دھماکے کے ذمے داروں کی شناخت

702

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے نطنز میں واقع جوہری تنصیب میں جولائی میں ہونے والے دھماکے کے ذمے داروں کو شناخت کرنے کا دعویٰ کردیا۔ سرکاری میڈیا نے جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال آفندی کے حوالے سے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے دھماکے میں ملوث افراد کا پتا چلا لیا ہے اور دھماکے کی وجہ بھی جان لی ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کسی مبینہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔