وفاق سندھ حکومت کیساتھ ملکر کام کرنے پر غور کر رہا ہے‘ اسد عمر

129

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر غور کر رہی ہے‘ اصل مقصد کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے‘سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں۔ پیر کو اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی گریٹر واٹر سپلائی منصوبے‘ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے‘ گرین لائن بی آر ٹی منصوبے‘ ریلوے فریٹ
کوریڈور منصوبے اور نالوں کی بحالی کے منصوبوں کے لیے کل 736 ارب روپے خرچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت عظمیٰ سے درخواست کرے گی کہ وہ بحریہ ٹاؤن رزیلینٹ فنڈ کے ایک حصے ( 125 ارب ) کو استعمال کی اجازت دے اور وفاقی حکومت کے بقیہ 611 ارب روپے کا نتظام کرے گی۔