مصباح نے دورہ انگلینڈ میں ناکامی کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا

776

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کی ہار کا ملبہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر ڈال دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر نے لاہور میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ دورہ انگلینڈ انتہائی ضروری تھا اور جب ٹیم کی اچھی کارکردگی ہوگی تو اچھے نتائج بھی برآمد ہوں گے، ہم طویل المدت منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم سے متعلق کچھ معاملات حوصلہ افزا ہیں تاہم مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ موقع دیں گے، کھلاڑی مستقبل میں اچھا کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں، ہر کام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اس لیے ٹیم کو لمبے عرصے کیلیےتیار کرنا ہے۔

مصباح نےبابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ وہ مضبوط کپتان ہیں انہیں تمام فیصلوں کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز  میں 10 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پورے ٹور کے دوران قومی ٹیم صرف ایک ٹی 20 میچ جیت سکی ۔