لاہور( نمائندہ جسارت) مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان کے انتخابی حلقہ ضلع شیخوپورہ و ننکانہ صاحب کا ضمنی انتخاب، انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام ہوا۔ صدر انتخابی کمیشن و نائب امیر
جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی گنتی کا مرحلہ مکمل ہوا۔ نتائج کے اعتبار سے اس حلقہ سے زاہد عمران منتخب قرار پائے ہیں۔ یہ نشست مرحوم سرفراز احمد خان کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔