سراج الحق کی حافظ ساجد انور کے بھائی اور محمد دین کے پوتے کے انتقال پر تعزیت

352

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی حافظ ساجد انور کے بھائی امان اللہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ ولواحقین سے ملاقات تعزیت ودعائے
مغفرت کی۔ دریں اثنا سراج الحق نے ناظم عمومی جماعت اسلامی سندھ محمد دین منصوری کے پوتے اور امیر ضلع شمالی محمد یوسف کے بیٹے کے انتقال پربھی گھر جاکر تعزیت ودعائے مغفرت کی۔اس موقع پرنائب امیر صوبہ سندھ ممتاز سہتو،نائب امیر کراچی مسلم پرویز، سیکرٹری ضلع شمالی عرفان احمد اور سیکرٹری اطلاعات صوبہ سندھ مجاہد چنا بھی موجود تھے۔