شہباز شریف کی مناواں میں یادگارشہدا پر حاضری‘فاتحہ خوانی کی

194

لاہور (صباح نیوز) ن لیگی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مناواں میں یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر(ن) لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک، سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر سیاست کا نہیں غازی و شہیدوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ آج ہم انہی کی وجہ سے آزاد ہیں اور دشمن ہمیں آنکھ اٹھا کر نہیں
دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، اگر ہم کشمیریوں کے ساتھ سچی اظہار یکجہتی اورہر سطح پر حمایت جاری رکھیں تو وہ دن جلد آئے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان، آئیں ہم مل کر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں اور قائد اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے غربت، بیروزگاری کا خاتمہ کریں اور ملک کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں۔