ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی کشتیاں ڈوب گئیں

609

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کشتیوں کی پریڈ ہوئی لیکن پانی کی زوردار لہروں کے باعث4 کشتیاں ڈوب گئیں اور متعدد چٹانوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گئیں۔

پبلک انفارمیشن آفیسر کرسٹین ڈارک کا کہنا ہے کہ لیک ٹریوس پر ٹرمپ  حمایت بوٹ پریڈ میں بہت سی کشتیوں نے حصہ لینا تھا اور اس کے لیے اضافی عملے کو تعینات کیا گیا تھا، لیکن انہیں بہت بڑی تعداد میں متاثر ہونے والے افراد کی کالز موصول ہو رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ٹریوس جھیل میں پیش آیا اور حکام نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

انفارمیشن آفیسر نے بتایا کہ کشتیوں کی بہت بڑی تعداد نے اس پریڈ میں شرکت کی اور جب سب کشتیوں نے ایک ساتھ چلنا شروع کیا تو لہریں پیدا ہوئیں جس کی وجہ سے  متعدد کشتیاں ٹکرا کر  ڈوب گئیں۔

ڈارک نے بتایا ہے کہ حادپے کی تحقیقات شروع کردی ہے مگر جان بوجھ کر کوئی فعل ہونے کا اشارہ نہیں ملا ہے۔

ماہر موسمیات پال یورا نے بھی اس بات کی تاقید کی ہے کہ اس دن موسمی حالات سکون میں تھے اور اس علاقے میں کوئی طوفان نہیں تھا۔ ‘

واضح رہے  ٹریوس جھیل کالریڈو دریا کے پانی کو جمع کر کےمصنوعی بنائی گئی ہے اور یہ تیراکی، کشتی رانی اور مچھلیاں پکڑنے اور دیگر مختصر سرگرمیوں کے لیے بہت مقبول جگہ ہے۔