سکھر، تھانہ آباد کے ایس ایچ او منور سومرو  اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے

82

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے تھانہ آباد کے ایس ایچ او منور سومرو اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔ دس روز قبل بھی اٹیک ہوا تھا، متوفی کی عمر پچاس سال تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ، بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔