ٹھٹھہ، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم

136

 

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ اور اس کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ٹھٹھہ کے شہریوں نے نیشنل ہائی وے پر حیسکو انتظامیہ کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم کرکے سخت نعرے بازی کی۔ ٹھٹھہ کے شہریوں شعیر قریشی، مجتبیٰ خشک، رضوان شاہ، بختار شاہ کی سربراہی میں سیکڑوں شہریوں نے احتجاج میں حصہ لیا اور ٹھٹھہ کی حیسکو انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو انتظامیہ نے شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہے، ہر دو گھنٹے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے ٹھٹھہ کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور صنعتی کاروبار کو نچلی سطح پر بٹھا دیا۔ حیسکو انتظامیہ کیخلاف منتخب نمائندے بھی سراپا احتجاج ہیں لیکن حیسکو انتظامیہ بلا جواز من مانی کرکے شہریوں کو پریشان کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو انتظامیہ کیخلاف ضلع بھر میں احتجاج کے لیے رابطے شروع کردیے ہیںجلد ضلع بھر میں احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔