تربت‘ سماجی کارکن اور اینکر شاہینہ بلوچ کو قتل کردیا گیا

105

تربت (آن لائن) تربت کی معروف سماجی کارکن، میگزین ’’دزگہار‘‘ کی ایڈیٹر، مکران آرٹس اکیڈمی تربت کی بانی، پی ٹی وی کے مارننگ شو کی اینکراور بلوچ آرٹسٹ شاہینہ شاہین بلوچ کو تربت میں2 گولیاں مارکر پر قتل کر دیا گیا‘ نامعلوم افراد انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچا کر اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ شاہینہ شاہین اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں‘ ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے نعش کو ورثا کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا‘ جس گھر میں وہ رہائش پذیر تھیں وہاں ایک کمرے میں ان کے قتل کے شواہد ملے ہیں۔