تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج پشاور میں ہوگی‘سراج الحق خطاب کرینگے

324

پشاور(آن لائن) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج پشاور میں ہوگی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔ پشاو رکے مختلف زونز اور ٹائونز سے شرکا، زونل امرا کے قیادت میںجلسہ گاہ پہنچیں گے ۔ تحفظ ختم نبوت جلسہ عام میں عوام اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بناکر ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں ۔ ختم نبوت پر وار کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیںہونے دیں گے ۔ وہ
تحفظ ختم نبوت جلسہ عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے موقع پر ذمے داران سے خطاب کرر ہے تھے ۔ اس موقع پر ضلعی نائب امرا ، جنرل سیکرٹری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز اور جلسہ عام کے لیے قائم کردہ کمیٹیوں کے ذمے داران بھی موجود تھے ۔عتیق الرحمن نے ذمے داران سے رپورٹ لی اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہا رکیا۔ اس موقع پر امیر ضلع عیتق الرحمن نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایما ن کا حصہ ہے۔ختم نبوت کے خلاف ملک اور بین الاقوامی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں جس کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی مید ان میںاتر چکی ہے