حق خودارادیت تک کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر رہیگا‘ پاکستان

110

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر رہے گا۔ ہفتے کو اپنے ٹوئٹ میں دفتر خارجہ کے
ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارت نے متنازع علاقے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کبھی بھی عمل درآمد نہیں کیا‘ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے جائز حق سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر اس وقت تک قائم رہے گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے ان کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔