سنتھیارچی کو پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

415

اسلام آباد: امریکی شہری سنتھیا رچی نے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کرنےاور 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنتھیارچی نے وزارت داخلہ کے 2 ستمبر کے حکم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔

امریکی شہری نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنتھیارچی نے ویزہ درخواست کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے تاہم وزارت داخلہ نے کوئی وجہ بتائے بغیر ویزہ درخواست مسترد کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویزہ مسترد کرنے کا آرڈر جنرل کلاز  ایکٹ اور ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

2 ستمبر کو وفاقی وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔

سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی۔

سنتھیا رچی نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وزارت داخلہ کے فیصلے کو چیلنج کروں گی، امید ہے اعلیٰ سطح پر میری درخواست کو سنا جائے گا۔