ٹھٹھہ، منشیات کا کافی حد تک خاتمہ، عوام پولیس کی کارکردگی پر خوش

163

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ٹھٹھہ ضلع کی پولیس نے منشیات فروشوں جرائم پیشہ افراد اشتہاری اور روپوش ملزمان کی راتوں کی نیندیں حرام کردیں، منشیات کا کافی حد تک خاتمہ، عوام پولیس کی کارکردگی پر خوش۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ٹھٹھہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اشتہاری اور روپوش ملزمان کیخلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جس کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، پولیس کارکردگی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جھرک تھانے کے ایس ایچ او و سب انسپکٹر جھرک تھانہ مصری خان کھوسو نے مع اسٹاف کے دوران اسنیپ چیکنگ کے دوران خفیہ اطلاع پر جھرک کے قریب دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کر منشیات فروش محمد انور ببر کو گرفتار کرکے 3 پلاسٹک ڈرم 90 لیٹرز اور 15 بیگ دیسی شراب برآمد کرکے بھٹی کو مسمار کردیا۔ گرفتار منشیات فروش کیخلاف جھرک تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔