واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کے باعث حب ڈیم اپنی گنجائش کے مطابق بھر چکا ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا کے چیف انجینیئر محمد احتشام الحق نے کہا ہے کہ اس مون سون سیزن میں پہلے سے زیادہ بارشیں ہونے کے باعث حب ڈیم اپنی گنجائش تک بھر چکا ہے جس کی وجہ سے ڈیم کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیم کی دیواروں کی ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود مرمت نہیں کی گئی اس وجہ سے دیواریں کمزور ہوچکی ہیں، بارشوں کے بعد ڈیم اس وقت اپنی گنجائش کے مطابق پوری طرح سے بھر چکا ہے جبکہ اس پانی سے حب اور کراچی کے علاقوں کی 3 سال تک پانی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ وسیع رقبے پر پھیلا ہوا یہ ڈیم حب کےعلاقے اور کراچی کے 20 فیصد علاقوں کی پانی کی ضروریات کو اسی ڈیم سے پوری کی جاتی ہیں۔