اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ اورماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں، عدالت عظمیٰ کو وفاق اورصوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا اختیار بھی ہے، عدالت عظمیٰ کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کااختیار بھی حاصل ہے۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت افسرا ن کے وفد کے دورہ کے مو قع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام کے ارتقا کی اپنی تاریخ ہے ، آئین کا آرٹیکل 175 عدالتی نظام کا احاطہ کرتا ہے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ عدلیہ ریاست کااہم ستون ہے، آئین کے مطابق عدالت عظمیٰ اورماتحت عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں، عدالت عظمیٰ کو وفاق اور صوبوں کے درمیانتنازعات کے حل کا اختیار بھی ہے ، عدالت عظمیٰ کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کااختیار بھی حاصل ہے اور عدالتی نظام اپنے ابتدائی عمل سے گز ر رہا ہے۔