سکھر، پبلک ہیلتھ کی نااہلی، شہریوں کو آلودہ اور مضر صحت پانی کی فراہمی

154

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پبلک ہیلتھ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، ریجنٹ سینما کے گرد گھروں میں پبلک ہیلتھ کی جانب سے شہریوں کو انتہائی آلودہ اور مضر صحت پانی کی فراہمی، علاقہ مکینوں کی شکایات کے مطابق پانی آلودہ اور بدبودار ہے، پینے کے قابل بھی نہیں، ناقص پانی پینے کے قابل تو دور کی بات، نہانے دھونے کے قابل بھی نہیں ہے۔ روزانہ ہمارے گھروں میں گندا اور بدبودار پانی آرہا ہے، کئی بار شکایات کے باوجود پبلک ہیلتھ انتظامیہ نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے۔