کوئٹہ ،معمولی تکرارپر فائرنگ،ایک شخص قتل

154

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) پرانا دکی کے علاقے میں معمولی تکرار پر ملزم نے فائرنگ کرکے پروفیسر قیوم ترین کے بھائی نعمت خان ولد بختیار خان ترین کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ ملزم کے خلاف پولیس تھانہ دکی میں درج مقدمہ دفعہ 302ت پ کے تحت پروفیسر قیوم خان ترین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔