لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے ماہوٹا تھانے کے پولیس اہلکار مہتاب علی ہلیو کی جانب سے شراب کے نشے میں دھت ہوکر شہریوں سے بداخلاقی کے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار مہتاب علی ہلیو کو معطل کرکے لاک اپ کردیا جبکہ سرکار کی مدعیت پر اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے طبی معائنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال جیسے اہم فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔