پشاور(اے پی پی )صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے شہباز شریف اور آصف زرداری کی کراچی میں ہونے والی ملاقات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کم ازکم کراچی کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہی کرلیتے۔لمبے بوٹ پہن کر چند گلیوں میں چکر ہی لگالیتے اور کراچی کے عوام کے لیے تسلی کے 2 بو ل ہی بول لیتے ، سندھ حکومت کی 12سالہ کارکردگی پر سوال کرلیتے،لیکن ان کو صرف اپنی کرپشن کی دولت بچانے کی فکر ہے۔ اہل کراچی کو پتا ہے شہر کی تباہی کے ذمے دار ہی آصف زرداری ہیں پھر وہ کیا کراچی کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے گئے تھے۔