شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ضمنی ریفرنس دوبارہ دائر

100

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ضمنی ریفرنس میں اعتراضات دور کر کے احتساب عدالت میں دوبارہ جمع کرا دیا۔ رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے دستاویزات نامکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس پر اعتراضات عاید کر کے واپس کیا تھا۔ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان
کیخلاف ضمنی ریفرنس میں کہا تھا کہ غیر قانونی معاہدوں سے 21ارب کا نقصان ہو چکاہے ، من پسند کمپنیوں کوغیر قانونی ٹھیکوں سے 14ارب کافائدہ پہنچایا گیا۔