کلبھوشن یادیو کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوگی

85

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کلبھوشن یادیو کے معاملے پر سماعت آج ( جمعرات کو) ہوگی۔ بھارت نے وکیل مقرر کرنے سے متعلق تاحال پاکستان کو آگاہ نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر دفتر خارجہ کے ذریعے بھارتی ہائی
کمیشن کو مراسلہ بھجوایا جا چکا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ پاکستانی عدالت میں بھارتی وکیل کسی صورت پیش نہیں ہو سکتا۔ کلبھوشن یادیو کی اپیل کے معاملے پر پاکستانی وکیل ہی عدالت میں پیش ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ اس لارجر بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔