شہباز شریف کراچی میں پیپلز پارٹی چیرمین سے ملاقات کریں گے

541

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے زیرقیادت مسلم لیگ (ن) کا وفد بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت کے مابین4بجے اجلاس ہوگا، جس میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور پیپلزپارٹی قیادت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قائد حزب اختلاف اپنے دورے کے دوران گلشن اقبال میں صائمہ اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

شہباز شریف ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما فیصل ایدھی سے بھی ملاقات کریں گے۔